The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹرعاصم حسین کے ریمانڈ میں دس روزکی توسیع، طبی معائنے کا حکم

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹرعاصم حسین کے ریمانڈ میں مزید دس روزکی توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعاصم حسین کوآج بروز پیرقومی احتساب بیورو نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔

نیب حکام نے عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف اسٹاک مارکیٹ میں ہیرپھیر کے حوالے سے ریفرنس دائرکیا اورمزید دس روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔

سماعت کے موقع پرڈاکٹرعاصم کے وکیل انورمسعود خاں بھی موجود تھے، انہوں نے نیب کی جانب سے مزید ریمانڈ کی درخواست کی شدید مخالفت کی۔

عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کا طبی معائنہ کرانے کا حکم صادرکرتے ہوئے نیب کی جانب سے کی جانے والی ریمانڈ کی درخواست منظورکرلی۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہےکہ اگر ڈاکٹر تجویز کریں تو ڈاکٹرعاصم کو اسپتال منتقل کیا جائے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین پراختیارات کے ناجائزاستعمال، کرپشن، منی لانڈرنگ اورسرکاری زمین پر قبضے کے الزامات ہیں۔

انہیں پانچ جنوری کو نیب حکام نے عدالت میں پیش کرکے چودہ روزہ ریمانڈکی استدعا کی تھی جسے منظورکرلیا گیا تھا۔

ڈاکٹرعاصم نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کےموقع پراپنی والدہ سے بھی ملاقات کی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں