The news is by your side.

کار سرکار میں مداخلت کا کیس : عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے کارسرکار مداخلت کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں اٹھائیس نومبر تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں تھانہ سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کارسرکارمیں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی، جج راجہ جواد عباس حسن نےسماعت کی۔

عمران خان کی جانب سے رائے تجمل حسین عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ گولیاں لگنے کے باعث عمران خان شدید بیمار ہیں،عمران خان کو گولی لگی ابھی تک بیمارہیں، اس لیے پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کردی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مکمل میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 28 نومبرتک ملتوی کردی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں