The news is by your side.

ایم کیو ایم رہنماء عامرخان کی ضمانت میں توسیع

کراچی: شہرقائد میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماء عامرخان کی ضمانت میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے درخواستِ ضمانت میں ستائیس فروری تک توسیع کرتے ہوئے مفرورملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سینئررہنماء عامرخان کو رینجرز نے گزشتہ سال 11 مارچ کو نائن زیرو پرچھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا، ان پردہشت گردوں کو پناہ دینےاوران کی معاونت کرنے کا الزام ہے۔

عامرخان کو 90 رو تحویل میں رکھنے کے بعد عدالت نے ضمانت پررہا کردیا تھاجبکہ دیگرملزمان میں رئیس مما، منہاج قاضی، نعیم ملاح، شہزاد اورعمران نیازی کے ایک بار پھر ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں