تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

دہشت گردی کا مقدمہ : عدالت نے یکم ستمبر تک عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے یکم ستمبر تک عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف دہشت گردی کے مقدمے پر سماعت ہوئی ، عمران خان انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کے وکلا کی ٹیم فیصل چوہدری،علی بخاری عبداللہ ،بابر اعوان کمرہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں موجود تھے جبکہ اس موقع پر فواد چوہدری، پرویز خٹک، فیصل جاوید بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے درخواست پر سماعت کی، عدالت میں ڈاکٹر بابر اعوان دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلی ایف آئی آر دیکھیں، مجسٹریٹ علی جاوید مقدمہ کا مدعی ہے۔

وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن کے مطابق تین لوگوں کو دھمکیاں دی گئیں، آئی جی،ایڈیشنل آئی جی اور مجسٹریٹ کا نام لکھا گیا،ان تینوں میں سے کوئی بھی مدعی نہیں بنا، پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا۔

وکیل نے کہا کہ شرم کرو کے الفاظ کو دھمکی بنا دی گئی ورنہ کئی وزیر اس حکومت کےاندرہوتے، آئی جی اور ڈی آئی جی کو کہا تمھیں نہیں چھوڑنا کیس کریں گے، اسی لیے اقوام متحدہ نے نوٹس لیا ہے پوری دنیا چیخ اٹھی ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہامجسٹریٹ صاحبہ تیار ہو جائیں آپکے اوپر بھی ایکشن لیں گے، ہم نے ایکشن لیا اور ہم ہائیکورٹ گئے ہیں۔

وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی عمران خان کوعدالت کے سامنے آنے دیں، جس پر جج راجہ جواد عباس نے کہا عمران خان کو بیٹھا رہنےدیں ضرورت نہیں ہے۔

وکیل بابر اعوان نے عدالت سے مکالمے میں کہا آپ ایف آئی آر دیکھیں، مجسٹریٹ علی جاوید نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرایا، مقدمےکے مطابق عمران خان کی تقریر سے3 لوگوں کو دھمکیاں دی گئیں۔

اےٹی سی نےعمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ،عمران خان کی عبوری ضمانت یکم ستمبر تک منظور کی گئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ یکم ستمبر کو عمران خان اےٹی سی میں دوبارہ پیش ہوں۔

عدالت نے یکم ستمبر تک عمران خان کو گرفتارکرنے سے روک دیا اور عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دے دیا۔

عدالت نے عمران خان کی درخواست پر مدعی اور پولیس کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

Comments

- Advertisement -