The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم کے 26 کارکنان پرمتعدد مقدمات میں فردِ جرم عائد

کراچی: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ایم کیوایم کے چھبیس کارکنوں پرفرد جرم عائد کردی گئی، ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔

تفصیلات کے مطابق 11 مارچ 2015 کو نائن زیرو سے گرفتارایم کیوایم کےکارکنوں کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیشی ہوئی۔

عدالت نے پچاس مقدمات میں متحدہ قومی موومنٹ کےگرفتارچھبیس کارکنوں پرفرد جرم عائدکردی ، ملزمان نےصحت جرم سےانکارکردیا جس پر عدالت نے سترہ مارچ کوگواہان اورتفتیشی افسرکوطلب کرلیا۔

رینجرزکےچھاپوں کے دوران نائن زیروسےگرفتار ہونے والے کارکنوں پرناجائزاسلحہ اوردھماکہ خیزمواد رکھنے کےالزامات ہیں۔

گزشتہ سماعت میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے اہم ملزم عبیدکےٹوپربھی فردجرم عائد کی گئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں