منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

سانحہ 12 مئی کیس، ایم کیو ایم کے تین کارکنان پر فردِ جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے تین کارکنان پر سانحہ 12 مئی سمیت تین مقدمات میں فردِ جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی کراچی کی عدالت میں سانحہ12مئی سمیت دیگرمقدمات کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نےایم کیوایم کے 3 ملزمان رئیس مما، عمیر عرف جیلر، مرزا نصیب عرف رضوان چپاتی پر فرد جرم عائد کی۔

ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے گواہان کو ایک بار پھر طلب کرلیا، ملزمان کی درخواست پر عدالت نے مقدمات کو اے کلاس قرار دے کر بند کردیا تھا البتہ انہیں ایک بار پھر کھولا گیا۔

سانحہ 12مئی کے4مقدمات  میں مئیر کراچی سمیت دیگرپرفردجرم عائد ہوچکی ہے جبکہ وسیم اختر سمیت دیگر 21 ملزمان نے ضمانت حاصل کی ہوئی ہے، ملزمان کےخلاف ائیرپورٹ سمیت دیگرتھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ یاد رہے کہ سانحہ 12 مئی کو 12 سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں