ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

لاہور: ٹارگٹ کلنگ گروہ کے ہارون بھٹی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ گروہ کے ہارون بھٹی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ہارون بھٹی کو کڑی سکیورٹی میں انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم خطرناک ٹارگٹ کلرز کے گروہ کا سرغنہ ہے، جو شیعہ رہنماء علامہ عباس کمیلی کے بیٹے سمیت مختلف شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ 39 دنوں سے ملزم آپ کی حراست میں ہے مگر آپ نے ابھی تک کوئی ریکوری نہیں کی۔ ایک شخص کو گینگسٹر بنا کر پیش کیا ہے، آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آپ جو کہیں اس پر آنکھیں بند کر کے یقین کر لیں۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے 27 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا.

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں