ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر را ایجنٹ سلیم کو 114 سال قید کی سزا سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (25 ستمبر 2025): اینٹی ٹیررزم کورٹ (اے ٹی سی) نے جرم ثابت ہونے پر را ایجنٹ سلیم کو 114 سال قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی میں را ایجنٹ سلیم سے بارودی مواد کی برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سلیم کو سو سال سے زائد قید کی سزا سنائی اور مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

عدالت نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا، پراسکیویشن کے مطابق سلیم کو ایس آئی یو نے ماڑی پور کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے دستی بم، آوان بم، لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

26 نومبر احتجاج کیس: مزید 4 ملزمان نے جرم قبول کر لیا

پراسکیوشن کے مطابق سلیم نے دوران تفتیش بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق کا اعتراف کیا، اس نے 2012 سے 2014 تک 3 مرتبہ بھارت کا دورہ کیا، اور وہ 1989 میں غیر قانونی طریقے سے بھارت سے پاکستان آیا تھا۔

عدالت کو پراسکیوشن نے بتایا کہ ملزم سلیم نے جعل سازی سے پاکستانی دستاویز اور پاسپورٹ حاصل کی تھیں، اس نے بتایا تھا کہ وہ بھارت کے شہر گجرات میں رکشہ چلاتا تھا، گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے 4 پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں