The news is by your side.

Advertisement

را سے تعلقات کا الزام، متحدہ کے تین کارکنان باعزت بری

کراچی: معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے تین کارکنان طاہر لمبا، جنید اور امتیاز کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر باعزت بری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے 29 اپریل 2015 کو گلشنِ معمار میں چھاپہ مار کر ایم کیو ایم کے تین کارکنان طاہر لمبا، جنید اور امتیاز کو بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ٹریننگ اور تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا اور ملزمان پر دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی مواد رکھنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

پڑھیں:  را کے تربیت یافتہ دہشت گرد میڈیا کے سامنے پیش

 انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج ایم کیو ایم کے تینوں کارکنان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر باعزت بری کرتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
تینوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد راؤ انوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی سے ٹریننگ حاصل کی تاکہ پاکستان میں دہشت گردی کی جاسکے ، انہوں نے مزید کہا تھاکہ ملزمان نے دیگر ایم کیو ایم کے کارکنان کو بھی بھارت ٹریننگ کے لیے بھیجا ہے‘‘۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں