The news is by your side.

سوشل میڈیا پرنفرت آمیز پھیلانے کے جرم میں 13 سال کی سزا

لاہور: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرمبینہ طورپر نفرت آمیز مواد شیئرکرنے کے جرم میں ایک شخص کو تیرہ سال کی سزا سنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 25 سالہ رضوان حیدرکوانسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مذہبی منافرت پھیلانے سمیت 3 مختلف الزامات میں 13 سال کی سزا سنادی۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے حضوراکرم ﷺ کے حوالے سے پوسٹ کی تھی۔

سرکاری وکیل کے مطابق رضوان کے خلاف مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ جنوری میں قائم کیا گیا تھا۔

رضوان کو عدالت نے 13 سال کی سزا سنائی گئی ہےاورڈھائی لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے تاہم اسے اپیل کرنے کا حق ہے۔

دوسری جانب رضوان کے وکیل شمیم زیدی کا کہنا ہے کہ ’’اس نے پیج پر پوسٹ شیئر نہیں کی بلکہ صرف پوسٹ کو لائک کیا تھا‘‘۔

واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اسی نوعیت کے الزام میں گزشتہ سال نومبر میں بھی ایک شخص کو 13سال کی سزا سناچکی ہے، ان سزاؤں پرپاکستان کے سماجی حلقوں میں شدید تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں