پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

کالعدم تنظیم کے رہنما ذکی الرحمان لکھوی کو 15 سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے اہم رہنما ذکی الرحمن لکھوی کو مجموعی طور پر 15 سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں کالعدم تنظیم کے اہم رہنما ذکی الرحمن لکھوی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں سی ٹی ڈی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ذکی الرحمن لکھوی ڈسپنسری چلاتے ہیں اور اس کی آڑ میں غیر قانونی طور پر فنذنگ اکٹھا کرتے ہیں ، جس سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی جاتی ہے ۔

ملزم کے وکلا نے دلائل دیے کہ دہشت گردوں کی معاونت کے الزامات غلط ہیں، بے بنیاد پروپیگنڈہ کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا ۔

- Advertisement -

اے ٹی سی کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت مکمل کرنے پر فیصلہ سنایا ۔ جس میں عدالت نے ذکی الرحمان لکھوی کو مختلف شقوں کے تحت مجموعی طور پر پندرہ سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

عدالت نے کہا جرمانے کی عدم ادائیگی پر ذکی لرحمان لکھوی کو چھ ماہ مزید قید کاٹنی پڑے گی، جیل سپرنٹنڈنٹ ذکی الرحمان لکھوی کو جیل کی تحویل میں لے ، سپرنٹنڈنٹ جیل مجرم کو اپنی حفاظت میں رکھنے کا پابند ہو گا ، ملزم سے متعلق نئے احکامات تک موجودہ فیصلے کے مطابق قید رکھا جائے گا۔

خیال رہے ذکی الرحمان لکھوی کو سی ٹی ڈی کی طرف سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس پرمبینہ طور پرغیر قانونی فنڈنگ کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں