The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم کے دو کارکنان کو15،15 سال کی سزا

کراچی: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے دو کارکنان کو پندرہ پندرہ سال کی قید سنادی، ایم کیوایم کے قائد اورحیدرعباس رضوی کوبھی اشتہاری قراردے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابقانسداد دہشت گردی عدالت نےایم کیوایم کے دو کارکنوں شمیم چنگاری اوراشرف بوناکو بارود اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر پندرہ پندرہ سال قیدکی سزا سنائی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں مجرمان کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سےگرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نےتفتیشی افسرکی درخواست پرایم کیوایم کے قائداورحیدرعباس رضوی کواشتہاری قراردینےکی اجازت دے دی۔

ایم کیوایم قائداور حیدرعباس رضوی کے خلاف اشتعال انگیزتقریرپرنیو ٹاون تھانےمیں مقدمہ درج ہے، دونوں کے قبضے سے بارود اورغیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

تفتیشی افسرنے دونوں افراد کے گرفتارنہ ہونےکی رپورٹ پیش کی جس پرعدالت نےاُنھیں اشتہاری قراردینے کی اجازت دے دی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں