جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

کراچی میں یومِ آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والا گرفتار ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یومِ آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے  گرفتار کالعدم تنظیم کے کارندے کو 15 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے معاملے میں سی ٹی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارندے شیراز احمد کو عدالت میں پیش کیا۔

ملزم کو جدید قسم کے ریموٹ کنٹرول مارٹن گولہ،دھماکاخیز مواد کے کیس میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گزشتہ دنوں حب ریور روڈسے گرفتار کیا گیا، ملزم سے کمپنی میڈریموٹ کنٹرول مارٹن گولہ بھی برآمد ہوا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم یوم آزادی کے موقع پرشہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی بھی اس میں ملوث ہیں۔

پولیس نے کہا کہ ملزم اور کے ساتھی صدر بم دھماکے میں بھی ملوث ہیں، ملزمان کو بھارتی خفیہ ایجنسی راسےبراہ راست فنڈنگ کی جارہی ہے۔

عدالت نے ملزم کو 15 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں