کراچی : گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی اطہر متین کے ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کا معاملہ پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اطہر متین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی ایک اور واردات سامنے آگئی، ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔
سی سی ٹی فوٹیج میں ملزمان کودن دہاڑے واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان نے10فروری کو صبح سویرے فیڈرل بی ایریا میں موٹرسائیکل چھینی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمان نے اس واردات میں بھی پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے، اس واردات کے ملزمان اطہر متین کے واقعے سے مشابہت رکھتے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد لی جارہی ہے، ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں : صحافی اطہر متین کے قتل کے واقعے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج
علاوہ ازیں کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 16میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بیکری میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پیش آیا۔