بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے، جوڑا 23 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر کے ایل راہول اداکارہ اتھیا شیٹی سے شادی کرنے جارہے ہیں، شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور کرکٹر کے گھر کو برقی قمقوں سے سجادیا گیا ہے۔

کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی 23 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، دونوں خاندانوں کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اتھیا اور راہول کی شادی کے بارے میں افواہیں گذشتہ سال کے آخر میں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں، تاہم جوڑے نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سامنے آنے والی خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی سنیل شیٹی کے خاندانی گھر میں قریبی دوستوں اور عزیزو اقارب کی موجودگی میں ہوگی جوکہ کھنڈالہ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تاریخ اور وینیو سامنے آگیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شادی میں مدعو کیے گئے مہمانوں میں جیکی شروف، اکشے کمار، سلمان خان، ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی کے نام بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سنیل شیٹی نے ویب سیریز ‘دھاراوی بینک’ کی ریلیز تقریب میں بیٹی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی کی تصدیق کی تھی۔

سنیل شیٹی سے جب دونوں کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ دونوں جلد شادی کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں