جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

اتھیا شیٹی آشا بھوسلے کی جگہ لتا منگیشکر کی تصویر شیئر کرکے مشکل میں پڑ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کی وفات پر تعزیت کے دوران ایک غلطی کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتھیا شیٹی نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے غلطی سے اپنی انسٹا اسٹوری پر آشا بھوسلے کی بجائے لتا منگیشکر کی تصویر شیئر کر دی تھی اور جلد ہی اُنہیں اپنی غلطی کا احساس بھی ہو گیا تھا جس کے بعد اُنہوں نے اپنی وہ انسٹا اسٹوری ڈیلیٹ کر کے نئی انسٹا اسٹوری میں آشا بھوسلے کی تصویر شیئر کر دی تھی۔

جب تک اداکارہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اُنہوں نے انسٹا اسٹوری ڈیلیٹ کی تب تک ان کی انسٹا اسٹوری کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے تھے۔

اداکار بننے سے قبل والد نے کونسی سخت بات کی تھی؟ آیوش شرما نے بتادیا

اتھیا شیٹی کی انسٹا اسٹوری کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اسکرین شاٹس پر صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں