The news is by your side.

Advertisement

لالیگا فٹبال لیگ، بارسلونا نے ایتھلیٹک بلباؤ کو0-1سے ہرادیا

لالیگا اسپینش فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپیئن بارسلونا نے ایتھلیٹک بلباؤ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

دفاعی چیمپئن بارسلونا کا لالیگا اسپینش لیگ کے نئے سیزن کا فاتحانہ آغاز کیا پہلے میں دلچسپ مقابلے کے بعد میسی کی ٹیم بارسلونا نے ایک صفر نے میدان مار لیا۔

 میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے، حریف ٹیم کے گول کیپر نے بارسلونا کے کئی حملوں کو ناکارہ بنایا۔

 تیسویں منٹ بارسلونا کو برتری کا موقع ملا لیکن حیران کن طور پر میسی نے پینالٹی کک ضائع کردی،دوسرے ہاف بھی بارسلونا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، چون ویں منٹ میں لوئس سوریز نے گیند کو جال میں پھینک کربرتری حاصل کی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں