منگل, جون 9, 2026
اشتہار

پی ایس ایل 11 کا آفیشل اینتھم کون گائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل سیزن 11 کے آفیشل اینتھم کے گلوکار کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں سیزن میں معروف گلوکار عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگائیں گے اور اینتھم جلد ریلیز کیا جائے گا۔

رواں سال اینتھم کا ٹائٹل ’بیٹ پہ کھیلیں گے‘ رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل عاطف اسلم نے آئمہ بیگ کے ساتھ ساتویں سیزن کا ترانہ ’آگے دیکھ‘ پیش کیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11، 39 دنوں تک کھیلا جائے گا اور آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، دو نئی آنے والی ٹیمیں پنڈیز اور حیدرآباد کنگزمین ہیں۔

یہ پڑھیں: خطے میں کشیدہ صورتحال کے باوجود پی ایس ایل مینجمنٹ ایونٹ کرانے کے لئے تیار

ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے، دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز 26 مارچ کو ہوم گراؤنڈ پر حیدرآباد کنگزمین کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

ہر ٹیم گروپ مرحلے میں 10 میچز کھیلیں گی جس میں ٹاپ فور پلے آف میں جائیں گی، فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

قذافی اسٹیڈیم سب سے زیادہ 15 میچوں کی میزبانی کرے گا، راولپنڈی میں 11، فیصل آباد میں 7، کراچی میں چھ اور ملتان میں چار میچز کھیلے جائیں گے۔

پشاور اسٹیڈیم میں 28 مارچ کو پشاور زلمی اور پنڈیز کے درمیان واحد میچ کھیلا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں