پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

عاطف اسلم کی ننھے مداح کے ساتھ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی اپنے ننھے مداح کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گلوکار عاطف اسلم کی ننھے مداح کے ساتھ خوبصورت ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں عاطف اسلم ننھے مداح سے پسندیدہ گانا گنگنانے کو کہتے ہیں تو ننھا بچہ اللہ کے ننانوے نام پڑھنا شروع کردیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھا مداح جیسے ہی اللہ کے نام پڑھنا بھول جاتا ہے تو عاطف اسلم اس کے ساتھ مل کر نام پڑھنا شروع کردیتے ہیں۔

اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور عاطف اسلم اور ان کے ننھے مداح کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کی ایک مسجد سے عاطف اسلم کی اذان دیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں