جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

عاطف اسلم کو بھارتی مداحوں کی یاد ستانے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بھارتی مداحوں کو یاد آتی ہے۔

گلوکار عاطف اسلم نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ماضی کے قصوں کو یاد کرتے ہوئے بالی ووڈ میں خوشگوار یادوں پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے تمام بھارتی مداحوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ پابندی کی وجہ سے اداس یا برا محسوس نہ کریں، بس اتنا جان لیں کہ میں ہمیشہ سے آپ لوگوں کو یاد کرتا رہا ہوں۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ مجھے وہاں کام کرنا تو یاد نہیں آتا لیکن آپ لوگ ضرور یاد آتے ہیں کیونکہ پلے بیک سنگنگ نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے اور اگر یہ پابندی نہ لگی ہوتی تو شاید میں اپنا ذاتی میوزک تخلیق نہ کر پاتا، میں واقعی اس بات کی قدر کرتا ہوں کہ آپ لوگ میرے ساتھ کھڑے رہے۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

گلوکار نے مزید کہا کہ کہا کہ میں ‘بارڈر لیس میوزک’  نامی ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں جس میں، میں نوجوان فنکاروں، سینئرز، جونیئرز، لیجنڈز، موسیقاروں، نغمہ نگاروں اور دیگر کئی لوگوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہوں اور بہت سا نیا میوزک آپ تک پہنچنے والا ہے۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم نے بھارت کی کئی کامیاب فلموں کے گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں