عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے مداحوں کو نئے البم کا پوسٹر جاری کرکے خوشخبری سنادی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عاطف اسلم نے نئے البم کا کور فوٹو شیئر کیا ہے جس میں گانوں کی فہرست بھی شامل ہے۔
ان کے نئے البم میں 8 گانے صبح آئے نا، سفر میں ہوں، عشق، لیٹس ہیو سم فن، سن سجنا، ہوں عشق میں، چار یار اور سچے وعدے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گلوکار طویل عرصے بعد البم ریلیز کررہے ہیں، اس سے قبل عاطف اسلم نے 2004، 2006 اور 2008 میں البم ریلیز کیے تھے۔
View this post on Instagram
انہوں نے 2008 البم ’میری کہانی‘ ریلیز کیا تھا جس میں تیرے بن، کون تھا، کنارا اور میری کہانی جیسے مقبول گانے شامل تھے۔
گلوکار نے 2006 میں البم دوری ریلیز کیا تھا جس میں ان کے ’کچھ اس طرح‘ اور ’ماہی وے‘ جیسے ہٹ گانے شامل تھے۔
انہوں نے 2004 میں اپنے میوزک کیریئر کا پہلا اسٹوڈیو البم ’جل پری‘ ریلیز کیا تھا جس میں شامل ’عادت‘، ’بھیگی یادیں‘ اور ’وہ لمحے‘ جیسے گانے گلوکار کی شہرت کی وجہ بنے جبکہ گلوکار کے گانوں کو بھارتی فلموں میں بھی شامل کیا جاچکا ہے اور انہوں نے بالی ووڈ کی کئی فلموں کے گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔


