عاطف میاں نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت چھوڑدی
The news is by your side.

Advertisement

عاطف میاں نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت چھوڑ دی

اسلام آباد : عاطف میاں نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت چھوڑدی، انھوں نے کہا حکومت کو میری تقرری پرشدید دباؤ کا سامنا تھا، حکومت پاکستان کے استحکام کیلئے مستعفی ہو رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ماہر معاشیات عاطف میاں کی نامزدگی واپس لینے کے بعد انھوں نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت چھوڑ دی اور استعفیٰ حکومت کو بھجوادیا۔

عاطف میاں نے کہا حکومت کو میری تقرری پرشدید دباؤ کا سامنا تھا، حکومت پاکستان کے استحکام کیلئے مستعفی ہو رہا ہوں۔

مزید پڑھیں : حکومت کا عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ

گذشتہ روز وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا تھا عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا، حکومت علماء اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے، ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا آئیڈیل ریاست مدینہ ہے، وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے اراکین عاشقان رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،حال ہی میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر حکومت نے جو کامیابی حاصل کی وہ بھی اسی نسبت کا اظہار ہے۔

سینیٹرفیصل جاوید نے بھی معاملے پر پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ عاطف میاں مستعفی ہونے پر رضا مند ہوگئے ہیں، ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

خیال رہے چند روز قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے 11 افراد پر مشتمل اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے تھی، جس میں ماہرین تعلیم، ماہرین اقتصادیات اور ترقی کے ماہرین کو شامل کیا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں