منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

نواز شریف کو بہادر شخص نہیں مانتا، اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے درست فیصلہ کیا ہے ، میں نواز شریف کو بہادر شخص نہیں مانتا، مریم کوچھوڑ کر جا رہے ہیں یہ بڑی تکلیف کی بات ہے، ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنا ہے یا نہیں یہ حکومت طے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نواز شریف کو بہادر شخص نہیں مانتا ، نوازشریف سن2000میں بھی باہر چلے گئے تھے، اب مریم کوچھوڑ کر جا رہے ہیں یہ بڑی تکلیف کی بات ہے۔

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی فیصلے کے حوالے سے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے درست فیصلہ کیا ہے، سب کی توجہ نواز شریف کی طرف تھی، ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنا ہے یا نہیں یہ حکومت طے کرے گی۔

- Advertisement -

آصف زرداری سے متعلق پی پی رہنما نے کہا آصف زرداری کامقدمہ سندھ میں چلنا چاہیے، سابق صدر کاکیس میاں ثاقب اسلام آبادمیں لائے، آصف زرداری نواز شریف کی طرح چھوٹے دل کےبندےنہیں ، انھوں نے ضمانت کی درخواست دائرکرنےسےبھی روک دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری چاہتےہیں ان کا کیس اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا جائے ، کیس کو فوری سندھ میں منتقل کیاجانا چاہیئے۔ میرے نام سے جعلی ٹوئٹس کیے جا رہے ہیں، میں جمہوریت پسند بندہ ہوں۔

یاد رہے گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا تھا کابینہ عدالتی فیصلے کے خلاف نہیں جاسکتی، ہائی کورٹ کے ہر فیصلے کو چیلنج کیا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ کوہائی کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سےمتعلق لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ درست ہے، ضمانت کا مقصد یہی ہوتا ہے، آپ کہیں بھی رہو لیکن تاریخ کے لئے پہنچو، عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

اعتزازاحسن نے مزید کہا تھا نوازشریف اس کیس واپس آجائیں گے، اصل مسئلہ مریم نواز کا ہے، ان کی ضمانت صحت پر نہیں ہوسکتی، مریم نواز کا جو بھی فیصلہ ہوگا، وہ میرٹ پر ہوگا، شریف خاندان میں صرف مریم نوازبہادر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون میں تیمارداری کے لئے جانا کا کوئی قانون نہیں ہے، تیمارداری کیلئے ساتھ جانے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں، نواز شریف کو زبردستی لانا برطانوی قانون کے تحت اغوا ہوگا، نواز شریف واپس آگئے تو باقاعدہ مقدمہ شروع ہوجائے گا، میراخیال ہے مریم کی وجہ سے نواز شریف زیادہ باہر نہیں رکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں