بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

اے ٹی ایم پانچ گنا زیادہ پیسے دینے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

ناگپور: بھارت میں اے ٹی ایم مشین حیران کن طور مطلوبہ رقم سے پانچ گنا زیادہ پیسے دینے لگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں پیش آیا ہے، جہاں ایک شہری نے پانچ سو روپے نکالے لیکن جب رقم میشن سے باہر آئی تو وہ 500 نہیں بلکہ 2500 روپے تھی، جس پر شہری خوشی سے نہال ہوگیا اور اس نے ایک بار پھر 500 روپے نکالے، اس بار بھی 2500 روپے نکلے۔

پانچ گنا رقم نکلنے کی خبر پورے قصبے میں پھیل گئی اور شہری بڑی تعداد میں فائدہ اٹھانے کیلئے رقم نکلوانے اے ٹی ایم کے باہر پہنچ گئے، شہریوں نے دو سے تین گھنٹوں میں تقریبا پانچ لاکھ روپے نکال لئے، اس کے بعد ایک شہری نے پولیس کو اطلاع دے دی، جس نے آکر اے ٹی ایم کو سیل کردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بینک نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مشین میں تیکنیکی خرابی کے باعث دگنی رقم نکلی۔ بینک کا کہنا ہے کہ جو لوگ زیادہ رقم لے کر گئے ہیں ان کے بینک اکاؤنٹس کا پتا لگانے اورزائد رقم واپس لینے کی کوشش کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں