جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

اے ٹی ایم میں ایلفی ڈال کر واردات، شہری بڑی رقم سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ملزمان اے ٹی ایم میں ایلفی ڈال کر واردات کرنے لگے، صارفین کو دھوکا دینے کےلیے جرائم پیشہ عناصر نے نیا طریقہ اختیار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈویژن کے 3 تھانوں کی حدود میں اے ٹی ایم میں ایلفی ڈال کر واردات کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، نامعلوم شخص کی بینک کے اے ٹی ایم میں ایلفی ڈالنے کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

فوٹیج میں ملزم کو اے ٹی ایم میں ایلفی ڈال کر صارفین کو دھوکا دیتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم ایلفی ڈالنے کے کچھ دیر بعد دوبارہ آکر صارفین سے پن کوڈ لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے ٹی ایم کارڈ کے بغیر پیسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پن کوڈ حاصل کرکے ملزم صارف کے اکاؤنٹ سے رقم نکال لیتا ہے، پولیس نے بتایا کہ نامعلوم نوسرباز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اے ٹی ایم میں ایلفی ڈال کر دھوکے سے رقم نکالنے والے ملزم کی پکڑنے کےلیے پولیس مستعد ہوگئی ہے، اس کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

اے ٹی ایم مشین توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں