اسلام آباد (17 جنوری 2026): نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
این سی سی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ادارے کے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم فراڈ کرنے والے منظم گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے ٹی ایم میں پیسے پھنس جائیں تو کیا کریں؟
ترجمان کے مطابق گینگ کی مرکزی ملزم عاصمہ منہاج کو چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا جبکہ اس کی نشاندہی پر اسلام آباد کے علاقے مہر آبادی سے دیگر ارکان پکڑے گئے، ملزمان سے کئی اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈز و دیگر مواد برآمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گروہ اے ٹی ایم بوتھ پر کارڈ کی تبدیلی میں ملوث تھا، متاثرین کے بینک کھاتوں سے بھی نقد رقم نکالتے تھے، ملزمہ اشتہاری ہے اور مختلف مقدمات میں مطلوب ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


