پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لاؤنجز میں سرکاری بینک نے اے ٹی ایم مشینیں نصب کر دیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی ایئرپورٹ کے لاؤنجز میں اے ٹی ایم مشینیں نصب کر دی گئیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکاری بینک کو اے ٹی ایم مشینیں لگانے کی اجازت دی تھی۔

سندھ بینک کی جانب سے ابتدائی طور پر اندرون و بیرون ملک لاؤنجز میں اے ٹی ایم نصب کی جا رہی ہیں، اندرون و بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مسافر ایئر پورٹ ہی پر پاکستانی کرنسی بنا کسی چارجز کے حاصل کر سکیں گے۔

سندھ بینک کی اے ٹی ایم تمام بینکوں سے منسلک ہوگی اور مسافر بلا تعطل اپنی رقومات نکال سکیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ارائیول لاؤنجز کے بعد ڈپارچر لاؤنجز میں بھی اے ٹی ایم نصب ہوں گی۔

کراچی ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، کروڑوں کا سامان برآمد

گزشتہ روز جناح ٹرمینل کراچی پر کسٹمز حکام نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی تھی، 38 مسافروں کے ذریعے 6 کروڑ روپے مالیت کی اشیا اسمگل کی جا رہی تھیں۔

دبئی سے نجی ایئر لائن کی پرواز سے آئے 38مسافروں کا سامان شک ہونے پر چیک کیاگیا تو مسافروں کے سامان سے لیپ ٹاپ، میموری کارڈز اور مصنوعی زیورات برآمد ہوئے، سامان کی غیر قانونی کلیئرنس میں کسٹمز حکام بھی ملوث پائے گئے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں