تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا کس طرح‌ پھنسا؟ ویڈیو وائرل

بیجنگ: چین میں اے ٹی ایم چور دروازے کے اندر بند ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں اے ٹی ایم چور جیسے ہی چوری کے لیے اندر گیا تو دروازہ اچانک لاک ہوگیا جس کے بعد اس نے اسے کھولنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم یہ بھول گیا کہ اپنا بچاؤ کیسے کرنا ہے وہ دروازہ کھولنے کی سرتوڑ کوشش کرتا رہا لیکن ناکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق جب دروازہ نہیں کھلا تو ملزم گھبرا گیا اور اسنے اے ٹی ایم کو توڑنے کے لیے اسے استعمال کرنے سے پہلے دھات کی ٹرے دروازے پر مارنا شروع کردی۔

دروازہ توڑنے کی نامعلوم چور کی کوششوں میں کوئی بھی کامیاب نہیں ہوئی اور اے ٹی ایم کا الارم مسلسل بجتا رہا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا، تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی ڈاکو کو لینے کے دینے پڑ گئے ستمبر میں بھی اس طرح ایک واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -