The news is by your side.

Advertisement

کیا آپ گوگل سرچ انجن میں چھپا راز جانتے ہیں؟

کامک ہیرو بیٹ مین کی مارچ میں ریلیز ہونے والی نئی فلم کے اعتبار سے گوگل نے سرچ انجن پر بیٹ سگنل بٹن کا اضافہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سگنل بٹن گوگل پر گوتھم سٹی یا بروس وائن کو سرچ کرنے سے دائیں جانب سائیڈ باکس پر نظر آئے گا، یہ وہی بٹن ہے جسے دباکر بیٹ مین کو بلایا جاتا ہے۔

 

فوٹو بشکریہ گوگل

ایسا ہی بٹن گوگل نے 2019 میں ایوینجرز اینڈ گیم کےلیے بھی تھینوس کے انفٹنی اسٹون والے ہاتھ کا استعمال کیا گیا، اسی طرح کئی فلموں کےلیے گوگل نے ایسے ٹرکس کا اضافہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ کامک ہیرو دی بیٹ مین دنیا بھر میں 4 مارچ 2022 کو ریلیز کی جارہی ہے، فلم کے ٹریلرز سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم ایک سیریل کلر اور اس کا سراغ لگانے کے گرد گھومتی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں