بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

بجلی بلیک آؤٹ رپورٹ پر ایٹمی توانائی کمیشن اور پاور ڈویژن آمنے سامنے

اشتہار

حیرت انگیز

ایٹمی توانائی کمیشن نے بجلی بلیک آؤٹ پر حکومتی رپورٹ پر وضاحت جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایٹمی توانائی کمیشن اور پاور ڈویژن آمنے سامنے آگئے۔ ایٹمی توانائی کمیشن کی جانب سے ایٹمی پلانٹس کی سیفٹی اور مرمت کو معیاری قرار دے دیا گیا۔

گزشتہ ہفتہ بجلی کے بلیک آؤٹ میں انکوائری رپورٹ پر ترجمان اٹامک انرجی کمیشن نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترسیلی نظام کی ذمہ داری اٹامک انرجی کی نہیں ہے ترسیلی نظام کو بچھانے اور مرمت کرنےکا کام این ٹی ڈی سی کا ہے۔

پاکستان میں بجلی کا بلیک آؤٹ کیوں ہوا تھا؟ رپورٹ منظر عام پر آگئی

ترجمان نے واضح کیا کہ ٹرانسمیشن لائن کے بریک ڈاؤن سے کےٹو، کےتھری پلانٹس پر برا اثر پڑا ہے میڈیا رپورٹس میں کےٹو،کےتھری کے غیرمعیاری مرمت کا تاثر درست نہیں ٹرانسمیشن لائن کا بچھانا اور مرمت این ٹی ڈی سی کی ذمہ داری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے نیوکلیئر پاور پلانٹس کی سیفٹی اور مرمت انتہائی معیاری ہے نیوکلیئرپاور پلانٹس کی مرمت کا تعلق ٹرانسمیشن لائن سے نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں