جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

طیارہ حادثہ، بلیک باکس اور وائس ریکارڈ فرانس بھیجوادیاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارے 661 کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈ کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے فرانس روانہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی بی کے رکن عثمان حادثے کا شکار ہونے والے اے ٹی آر طیارے 661 کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈر لے کر آج فرانس روانہ ہوگئے ہیں جہاں بلیک باکس اور وائس ریکارڈر کو ڈی کوڈ کیا جائے گا جس کے بعد ہی طیارے کے حادثے کے اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

ایوی ایشن ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیک باکس اور وائس ریکارڈر کا ڈیٹا ڈی کوڈ ہونے کے بعد دوبارہ پاکستان آئے گا جس کے بعد تحقیقات میں مزید پیش رفت ہونے کے قوی امکانات ہیں اور حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے میں آسانی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ریکارڈ آنے کے بعد پی آئی اے ، پی آئی اے کے انجینئرز،کپتان اور سول ایوی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے گا اور تمام حقائق ان کے سامنے بھی پیش کئے جائیں گے۔

واضح رہے وزیراعظم پاکستان کے حکم پر حادثے پر تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں پاک فضائیہ کے ایک افسر کو بھی شامل کیا گیا ہے اس کے علاوہ سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ بھی طیارہ حادثے سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں