site
stats
پاکستان

خواتین کے خلاف ’ظلم‘ دنیا کی ترقی کے لئے خطرہ ہے، بان کی مون

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ تمام ممالک میں گھریلو تشدد بھی بڑھ رہا ہے جس سے ترقی کو خطرات لاحق ہیں۔

اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے انفارمیشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بان کی مون نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر خطاب کرتے ہوئے جنگ زدہ علاقوں میں خواتین کی حالتِ زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف پیش آنے والے واقعات محض اتفاقی نہیں بلکہ خواتین کو ان کے حقوق اور شخصی آزادی سے محروم کرنے کی منظم سازش ہے اور دہشت گردی کے سدباب کے لئے خواتین کے حقوق کا تحفظ عالمی برادری کی پہلی ترجیح ہونی چاہئیے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ممالک جہاں امن ہے وہاں بھی خواتین کو تشدد اورزیادتی سمیت کئی دیگر مسائل کا سامنا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top