تازہ ترین

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

الیکشن کمیشن نے افسران کو عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے...

عطا تارڑ کے خلاف مقدمہ درج : ’امید ہے تین سال بعد جیل سے اچھے بچے بن کر نکلیں گا‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عطا تارڑ تین سال بعد جیل سے اچھے بچے بن کر نکلیں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عطا تارڑ کی گرفتاری پر ٹویٹ کیا، جس پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے ردعمل دیتے ہوئے یہ بیان جاری کیا۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’عطا تارڑ نے پولیس پر حملہ کیا انھیں سمجھائیں ہر وقت میک موہن نہ بنا کریں‘۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ ’ امید ہے وہ تین سال کی جیل کے بعد اچھا بچہ بن کر نکلے گا‘۔

یاد رہے کہ گوجرانوالہ میں تھانے اور پولیس پر حملے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما سمیت لیگی کارکنان کو گرفتار کر کے اُن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عطاتارڑ سمیت متعدد لیگی کارکن گرفتار، ویڈیو سامنے آگئی

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ عطا تارڑ نے گرفتار ملزمان کو چھڑانے کے لیے ساتھیوں سمیت  تھانے پر حملہ کیا اور پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

ایف آئی آر کے مطابق عطاتارڑ نے تھانےمیں شورشرابہ  اور دھکم پیل کی،  ملزم وقاص نے پولیس اہلکارسے ہاتھاپائی کی اور ڈیوٹی پر تعینات افسر کی وردی کھینچی، ملزمان نےنعرے بازی کرکے تھانےکے مرکزی دروازے کو بند بھی کیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ’ملزمان نے اپنی گاڑیوں سے تین گھنٹے تک شارع کو بند کیا، جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ملزمان نےکارسرکارمیں مداخلت کی اورپولیس ملازمین کو دھمکیاں بھی دیں۔

Comments

- Advertisement -