پیر, جون 8, 2026
اشتہار

عطا تارڑ نے خیبر پختونخوا کے عوام کو بھی لاہور میں بسنت منانے کی دعوت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(6 جنوری 2026): بسنت فیور نے سب کو اپنی گرفت میں لے لیا، وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی پتنگ بازی کے شوقین نکلے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بسنت پر اندرون لاہور جا کر خود بھی پتنگ اڑانے کا اعلان کردیا ساتھ ہی انہوں نے کے پی کے عوام کو بھی لاہور میں بسنت منانےکی دعوت دےدی ہے۔

عطا تارڑ نے گفتگو میں کہا کہ سرکاری مصروفیات ختم ہوگئی ہیں ابھی لاہور روانہ ہورہا ہوں، لاہور میں میلے کا سماں ہے، پورے شہر کو سجایا گیا ہے، لاہور میں بسنت پر پرانی یادوں کو تازہ کررہے ہیں۔

وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ بہار کا میلہ تو تھا ہی لوگوں کے اکٹھے ہونے کا بہانہ بھی تھا، میں پیدا بھی لاہور میں ہوا ہوں اور پلا بڑا بھی لاہور میں ہوں، سیاسی پیچے تو لڑاتے رہے ہیں اب پتنگو ں کے پیچھے بھی لڑائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت خوش ہوں جنہوں نے بسنت کبھی نہیں دیکھی وہ بھی جزباتی ہیں، اسی دیکھ کر لوگ بھول گئے ہیں کہ کس کا تعلق کس جماعت سے ہے، سیاسی تقسیم نہیں ہے پی ٹی آئی والے بھی ن لیگ کی طرح بسنت منارہے ہیں، ہر کوئی مثبت رویہ دکھا رہا ہے،کوئی احتجاج نہیں ہورہا۔

عطاتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج تو تحریک انصاف کے اپنے لوگوں نے خود مسترد کردیا، وزیر اعظم کو اپوزیشن لیڈر کا خط موصول ہوا ہے، اچھا ہے سہیل آفریدی بھی وزیراعظم سے ملنے آئے، پتنگیں خرید لی ہیں فیملی کے ہمراہ پتنگ بازی کرینگے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں