لاہور (19 جولائی 2026): عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کی گئی تھی، کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر اطلاعات کی کار کو اوورٹیک کیا اور پھر ہوائی فائر کر دیے۔
پولیس نے فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، اسامہ سے اسلحہ بھی برآمد ہو گیا ہے، ہوائی فائرنگ کا یہ واقعہ ڈیفنس اے کی حدود میں گزشتہ رات پیش آیا تھا۔
نورین نیازی این سی سی آئی اے کے ریڈار پر آگئیں
پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی اتھارٹیز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی، ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا میں ڈیفنس میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ جا رہا تھا، ایک گاڑی نے بائیں جانب سے کراس کیا اور 5 ہوائی فائر کر دیے، جس پر میں نے گاڑی کا پیچھا کیا اور ناکے پر اطلاع دی۔


