منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جماعت الاحرار کیخلاف کارروائی کی ویڈیو جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے جماعت الاحرار کیخلاف کارروائی کی ویڈیو جاری کردی ، کارروائی کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جماعت الاحرار کے خلاف کی جانے والی کامیاب کارروائی کی ویڈیو جاری کر دی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تفصیلات بتاتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا کہ آپریشن ‘غضب للحق’ کے تحت 28 اور 29 جون کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے پکتیا، پکتیکا اور کنڑ کے علاقوں میں انتہائی منظم ٹارگٹڈ آپریشن کیا، اس گرینڈ آپریشن کے دوران کالعدم جماعت الاحرار اور ‘فتنہ الخوارج’ کے مائنڈ سیٹ اور ان کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی اس مؤثر اور ٹھوس کارروائی کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں، جبکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے زیرِ استعمال اسلحہ، بارود اور گوداموں کے بڑے ذخائر کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا ایکشن اور آپریشنز اسی طاقت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں