جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا جمائمہ گولڈ اسمتھ کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے جمائمہ گولڈ اسمتھ کو جواب دیتے ہوئے کہا بانی کے بچے نائیکوپ پر پاکستان آسکتے ہیں، انہیں پاکستانی ویزے کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جمائمہ گولڈ اسمتھ کی جانب سے بیٹوں کے ویزوں میں تاخیر کے حوالے سے کیے گئے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ماضی کی طرح اس عید پر بھی بانی پی ٹی آئی کی ان کے بچوں سے فون پر بات کروائی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جواب دیتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے ‘نائیکوپ’ پر پاکستان آ سکتے ہیں اور انہیں یہاں آنے کے لیے پاکستانی ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں قیام کے دوران بانی کے بچوں کو ملکی قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ایک ٹویٹ میں اپنے بیٹوں کی پاکستان آمد کے لیے ویزا درخواستوں میں تاخیر کا شکوہ کیا تھا، جس پر وفاقی وزیر نے وضاحتی بیان جاری کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں