تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

لیگی رہنما عطا تارڑ کو بڑا عدالتی ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِاعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطا تارڑ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے ضمانت منظورکی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عطا تارڑ کی چودہ روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ہے۔

لیگی رہنما نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں عطا تارڑ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ میرے خلاف 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کا مقدمہ درج ہے۔

درخواست ضمانت میں وکیل عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ مؤکل متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے لہذا ضمانت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عطا تارڑ کو گرفتاری کا خوف، حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

یاد رہے 13 اگست کو پنجاب پولیس نے وزیراعظم کےمعاون خصوصی عطا تارڑ کے رہائشگاہ پر چھاپا مارا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی تھی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کے الزام میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے منصب سنبھالنے کے ساتھ حکم دیا تھا کہ پچیس مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Comments

- Advertisement -