site
stats
پاکستان

آزادی چوک، مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کا اے آر وائی نیوز کی ٹیم پر حملہ

لاہور : سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نوا زشریف کی ریلی کی کوریج کرنے والی اے آر وائی نیوز کی ٹیم پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے دھاوا کردیا گیا اور ڈی ایس این جی کو نقصان پہنچایا گیا جب کہ اینکر پرسن عادل عباسی کو دھکے دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج چوتھے روز نااہل ہونے والے وزیراعظم نوازشریف کی ریلی اسلام آباد سے لاہور پہنچنے ہی والی ہے اور اے آر وائی نیوز کی ٹیم ریلی کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کے لیے مختلف مقامات پر موجود ہے اورعوام کو براہ راست خبریں فراہم کر رہے ہیں۔

تاہم اے آر وائی نیوز کی ٹیم کے کام میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مسلسل رکاوٹوں کا سامنا ہے اور چار روز سے جاری ریلی میں اے آر وائی نیوز کی ٹیم پر حملے کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔


 *گوجرانوالہ: ن لیگی کارکنان کا ایک بار پھر اے آر وائی نیوز کی ٹیم پر حملہ 


آج بھی اے آر وائی نیوز کی ٹیم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے میں مشغول تھی کہ آزادی چوک پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے نیوز ٹیم پر دھاوا بول دیا اور اے آر وائی نیوز کے معروف پروگرام اعتراض کے میزبان عادل عباسی کو دھکے دیئے گئے اور اسٹاف کو یرغمال بنا لیا گیا اور ڈی ایس این جی وین پرچڑھ گئے۔


 *فیض آباد : مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی اے آروائی نیوزکی وین پر حملے کی کوشش 


قبل ازیں اے آر وائی نیوز سمیت دیگر چینلز کی ٹیم اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا جا چکا ہے جس پر سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے پہلے پڑاؤ کمیٹی چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے لیگی کارکنان کو میڈیا کا احترام کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top