تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کراچی : پیرآباد تھانے میں گٹکا فروش کو چھڑانے کیلئے پولیس اہلکار کا حملہ، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی : پیرآباد تھانے پر پولیس اہلکار نے گٹکا فروش کو چھڑانے کے لیے ساتھیوں سمیت حملہ کردیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیرآباد تھانے میں گٹکا فروش کو چھڑانے کیلئے پولیس اہلکار نے حملہ کردیا، تھانے پر حملے کی سی سی ٹی وی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گٹکا فروش عثمان کو پیرآباد پولیس نے گرفتار کیا تھا، ملزم کو چھڑانے کیلئےمحکمہ پولیس کا اہلکار تھانےپہنچ گیا، پولیس اہلکارآصف بدر اپنے بھائی جمشید بدر کے ساتھ تھانے میں گھسا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ آصف بدر کے ہمراہ گٹکا فروش بھائی ذیشان بدر بھی تھا ، شیردل اور دیگر 10 سے زائد افرادبھی تھانے میں داخل ہوئے،ذیشان بدر خود بھی انتہائی مطلوب اور مفرور گٹکا فروش ہے۔

حکام نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والےایس ایچ او کے کمرے میں گھس گئے اور حملے کے دوران ایس ایچ او کے کمرے کا دروازہ بھی توڑ دیا گیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھی جاسکتی ہے اور ویڈیو میں گٹکا فروش کےساتھیوں کو مارپیٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے عثمان کو چھڑانے کے لیے بھرپور کوشش کی تاہم شدید ہنگامہ آرائی کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -