تازہ ترین

رانا ثنااللہ کی عمران خان کو دھمکیاں ، امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

واشنگٹن : امریکا نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا...

امریکا نے زلمے خلیل زاد کے بیانات کو ذاتی خیالات قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا نے زلمے خلیل زاد کے بیانات...

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

بلال یاسین پر حملہ؛ مریم نواز کا اہم بیان

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ممبر پنجاب اسمبلی اور نواز شریف ‏کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں انہوں نے لکھا کہ بلال یاسین کے پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں لیکن اللّہ نے ‏بچا لیاہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود حالت خطرہ سے باہر ہےاللّہ انھیں ‏جلد اور مکمل شفا عطا فرمائے۔ سب سے دعا کی درخواست ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین پر فائرنگ

ایم ایس میو اسپتال کا کہنا ہے کہ بلال یاسین کےپیٹ پرلگنےوالی گولیاں خطرناک ثابت ہوسکتی ‏ہیں بلال یاسین کی سرجری شروع کردی گئی ہے ابتدائی طور پر پیٹ سےگولیاں نکالی جائیں گی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا ایم پی اے بلال یاسین سےفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں ‏انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں آپ کی زندگی محفوظ رہی۔

شہبازشریف نے بلال یاسین پر فائرنگ کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں ‏کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

Comments