تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شہری آبادی پر حملہ، آذربائیجان کی جوابی کارروائی، درجنوں آرمینی فوجی ہلاک

باکو : کاراباخ تنازعے پر جاری جھڑپوں کے دوران آرمینیا کی فوج کو ایک مرتبہ پھر پسپائی کا شکار ہونا پڑا ہے، جھڑپوں میں درجنوں آرمینیائی فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وسطی ایشیائی ممالک آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان نگورنوکاراباخ کے متنازعہ علاقے پر قبضے کےلیے جاری جنگ کے دوران آرمینیا کو مسلسل شکست سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آذربائیجان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آرمینی فوج کے چار عدد گرڈ میزائل نظام، نو عدد توپیں، اور دو عدد اسلحے کے گودام تباہ کردئیے ہیں جبکہ متعدد آرمینی فوجیوں کو بھی واصل جہنم کیا ہے۔

آذربائیجان کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آذری فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنائے جانے پر جوابی کارروائی کی گئی تھی، ان جھڑپوں کے دوران آعدررہ، ہوجا وند، زنگیلان اور گبدالی میں شدت رہی۔

آذری وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ فوج کی جوابی کارروائی کے دوران آرمینیا کی ایک فوجی چوکی بھی آذری فوج کے قبضے میں آچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -