site
stats
پاکستان

گلگت : ڈپٹی ڈائریکٹرنیب عبد الماجد کے گھر پر حملہ

گلگت : نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالماجد کے گھر پر شرپسندوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں نیب تفتیشی افسر عبدالماجد محفوظ رہے

زرائع کے مطابق نیب تفتیشی افسر عبدالماجد کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور رات کی تاریکی میں کمیمیکل چھڑک کر گھر میں آگ لگا دی، سرد موسم میں بھڑکتی آگ سے عبدالماجد کی آنکھ کھلی تو خود کو شعلوں میں گھرا پایا۔

شرپسندوں نے گھر کے مرکزی دروازے سمیت باہر نکلنے والی تمام راہداریوں میں آگ لگا کر راستہ بند کردیا۔

افسراپنی مدد آپ کے تحت کافی جدوجہد کے بعد اہلخانہ اور خود کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے، اس حملے میں نیب تفتیشی افسر عبدالماجد محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر گلگت میں کرپشن کے بڑے مقدمات کی تحقیقات کررہے ہیں۔

چیئرمین نیب نے گلگت میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کے گھر پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ افسر کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے کے لئے درخواست بھی متعلقہ تھانے میں دے دی گئی، آفیسر ماجد تمام کیسزکے حوالے سے کوآرڈینیشن کا کردار بھی ادا کرتا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top