تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

جناح ہاؤس پر حملہ، گرفتار 60 شرپسندوں کی تصاویر اور کوائف جاری

گزشتہ دنوں جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث گرفتار 60 شر پسندوں کی تصاویر اور کوائف جاری کر دیے گئے ہیں اور انہیں حتمی ملزم قرار دے دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں جناح ہاؤس لاہور پر حملے کے الزام میں گرفتار 60 شرپسندوں کی تصاویر اور کوائف جاری کر دیے گئے ہیں۔ مذکورہ شرپسندوں کا تعلق لاہور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، خوشاب اور ڈیرہ غازی خان سے ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار شرپسندوں کی تصاویر پہلے وقوعہ کے روز کی ویڈیوز سے میچ کی گئیں۔ تصاویر اور ویڈیوز میچ ہونے کے بعد انہیں حتمی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار شرپسندوں نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی اور قیمتی سامان بھی چوری کیا تھا جو ان سے برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈیجیٹل شواہد شرپسندوں کے 9 مئی کو وقوعہ پرنقل وحرکت کا تعین کرتے ہیں اور تمام شرپسندوں نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ آج پنجاب کے نگراں وزیراطلاعات عامر میر  نیوز کانفرنس میں سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمان پارک میں دہشت گردوں کی اطلاعات ہے، انٹیلی جنس معلومات کے مطابق آرمی تنصیبات پرحملہ کرنیوالے 30سے 40 دہشتگرد زمان پارک میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زمان پارک میں وہ لوگ بھی موجود ہیں جنھوں نے جناح ہاؤس پر بھی حملہ کیا، پی ٹی آئی قیادت سے درخواست کی جارہی ہے کہ دہشتگردوں کو حوالے کریں، ہمیں انٹیلی جنس کے ذریعے جیو فینسنگ میں بھی ان کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔

Comments

- Advertisement -