The news is by your side.

Advertisement

وزارت امور کشمیر کے ایڈمنسٹریٹر پر آفس میں حملہ

لاہور: وزارت امور کشمیر کے ایڈمنسٹریٹر مسرور احمد عباسی پر 2 افراد نے حملہ کر کے انھیں زخمی کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے یار محمد کے مطابق امور کشمیر کے ایڈمنسٹریٹر مسرور عباسی اپنے دفتر میں بیٹھے تھے کہ دو افراد نے وہاں گھس کر ان پر تشدد کیا اور انھیں شدید زخمی کر دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کے تشدد سے مسرور عباسی زخمی ہو گئے ہیں، جنھیں میڈیکل کے لیے اسپتال لے جایا گیا، تشدد کرنے والے دونوں حملہ آور بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او سول لائنز کا کہنا تھا کہ مسرور عباسی پر حملہ زمین کے تنازع پر کیا گیا، فریقین کے درمیان زمین کا تنازع چلا آ رہا ہے، مسرور عباسی کا میڈیکل ہونے کے بعد حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دریں اثنا، وزارت امور کشمیر کے ایڈمنسٹریٹر مسرور عباسی پر تشدد کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور دفتر میں داخل ہو رہے ہیں، بعد ازاں پولیس دروازہ توڑ کر زخمی مسرور احمد کو باہر نکال رہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں