The news is by your side.

Advertisement

لندن میں نواز شریف کے بیٹے کے دفتر پر حملہ ، 3 افراد زخمی

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے دفترپر حملہ میں تین افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے جھگڑے کے الزام میں 3افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے دفتر پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

لندن پولیس نے جھگڑے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرکے سینٹرل لندن پولیس سٹیشن منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع شام ساڑھے پانچ بجے ملی، حملے میں زخمی ایک شخص کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں