بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

کراچی: انصاف ہاؤس کے باہرسکیورٹی پر تعینات اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ٹی آئی کے دفتر انصاف ہاؤس کے باہر سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کے دفتر انصاف ہاؤس کے باہر سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں اے ایس آئی شمون کی مدعیت میں درج ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ہنگامہ آرائی، پولیس پر حملہ اور تشدد کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ، موٹر سائیکلوں پر سوار 20 سے 25 افراد انصاف ہاؤس کے باہر آئے، ملزمان نے انصاف ہاؤس کے باہر نعرے بازی کی اور تحریک انصاف کے چیئرمین کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے۔

مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ نامعلوم افرادڈنڈوں،لاٹھیوں اورآتشی اسلحے سے لیس تھے، ملزمان نے پتھراؤ اورپولیس اہلکارعادل الرحمان پرتشددکیا، وردی پھاڑدی۔

پولیس کی اضافی نفری پہنچنے پر ملزمان موٹرسائیکلوں پرفرارہوگئے، سرچنگ کےدوران ایک 30 بورپستول اور4راؤنڈ ملے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں