منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

لاہور میں پولیو ٹیم پر حملہ ، خواتین نے پولیو ورکر کا سر پھاڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چندرائے کے علاقے انسداد پولیو مہم کے دوران خواتین نے پولیو ورکر کا سر پھاڑ دیا تاہم پولیس نے ملوث تین خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطاق لاہور میں چندرائے کے علاقے میں انسداد پولیو مہم کے دوران ایک خاتون پولیو ورکر پر حملہ ہوا، جس میں تین خواتین نے مقتولہ کا سر پھاڑ دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ایک عورت نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا، جب پولیو ورکر نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی تو عورت اور اس کی دو بیٹیوں نے حملہ کر دیا، حملے کے دوران پولیو ورکر کو اینٹیں بھی ماریں گئیں جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔

کوٹ لکھپت پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملوث تین خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمہ ثمینہ بی بی نے اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ پولیو ٹیم پر حملہ کیا تھا۔ تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے

کوٹ لکھپت پولیس نے واقعے میں ملوث تین خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمہ ثمینہ بی بی نے اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ پولیو ٹیم پر حملہ کیا تھا۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں