کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عیسیٰ خان پر ایک بار پھر قاتلانہ حملہ کیا گیا، تاہم عیسیٰ خان محفوظ رہے ، ملزمان گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عیسیٰ خان کی گاڑی پر ایک مرتبہ پھر مبینہ حملہ کیا گیا ، مبینہ حملہ افغان کیمپ گلشن معمار کے قریب کیا گیا ، ملزمان گاڑی پر فائرنگ کرکے فرارہوگئے۔
ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ گاڑی کوتھانےمنتقل کر کے جائزہ لیاجارہا ہے، سہائی عزیز نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں اور فرانزک ایکسپرٹس گاڑی کا معائنہ کررہے ہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ گاڑی کاایف ایس ایل کیاجائےگا، مبینہ حملہ آوروں نے 3گولیاں چلائیں، عیسیٰ خان ڈرائیور کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، 16 جون کو بھی عیسیٰ خان پر مبینہ حملہ ہوا تھا، پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے 12 روز قبل گلشن معمار میں افغان بستی کےقریب نامعلوم افراد کی جانب سے مقامی پی ٹی آئی عہدیدار عیسیٰ خان کی کار پر فائرنگ کی گئی ،حملے میں عیسیٰ خان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی تھیں۔
حملے میں عیسیٰ خان کوبازو پر 2 جبکہ اہلیہ کے سر پرایک گولی لگی تھی ۔ تاہم گاڑی میں 6 ماہ کی بچی بھی موجود تھی جو محفوظ رہی، پولیس نے حملے کو مشکوک قرار دیا تھا۔