The news is by your side.

Advertisement

بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی پر حملہ

جے پور: معروف بھارتی فلم ساز اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی آنے والی فلم ’’ پدماوتی‘‘  کے سیٹ پر راجپوت برادری نے حملہ کر کے فلم ساز پر تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ دیے۔

sanjay-post-3

بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور میں سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم کی شوٹنگ جاری تھی کہ اسی دوران راجپوت برادری کے لوگوں نے فلم کے سیٹ پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

sanjay-post-1

راجپوت برادری نے بھارتی فلمساز کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے بھی پھاڑ دیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹننگ کے خلاف راجپوت برادری نے احتجاج بھی شروع کردیا ہے۔


Sanjay Leela Bhansali’s ‘Padmavati’ shooting… by arynews

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سنجے لیلا نے اپنی فلم میں راجپوت رانی کی توہین کی اس لیے فلم کی شوٹننگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

sanjay-leela-1

خیال رہے کہ  بھنسالی نے مشہور فلمیں تیار کیں جن میں باجی راؤمستانی، دیو داس، ساوریا، گزارش، ہم دل دے چکے صنم وغیرہ شامل ہیں۔

sanjay-post-2

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں